Al-Ahsa Saudi 134

الاحساء سعودی ۔پاکستان اور سعودی عرب فٹ بال ٹیم کا ورلڈ کپ 2026 کیلئے جوائنٹ کوالیفائی میچ الفاتح کلب سٹیڈیم الاحساء میں کھیلا گیا

رپورٹ الاحساء سعودی عرب : طاہر کرامت (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
الاحساء سعودی پاکستان اور سعودی عرب فٹ بال ٹیم کا ورلڈ کپ 2026 کیلئے جوائنٹ کوالیفائی میچ الفاتح کلب سٹیڈیم الاحساء میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے سفیر پاکستان ایمبیسی سعودی عرب فاروق احمد اور ہیڈ آف چانسری پاکستان ایمبیسی سعودی عرب محسن سیف اللہ اور صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب ،مندوب پاکستان ایمبیسی سعودی عرب ندیم اختر چوہدری نے خصوصی شرکت کی جن کا مقامی انتظامیہ نے پرتپاک طریقے سے استقبال کیا۔میچ شروع ہونے سے پہلے ہی دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلیے سعودی و پاکستانی و دیگر ملکوں کے شائقین بھرپور جوش و خروش کے ساتھ سٹیڈیم میں پہنچے جس سے سٹیڈیم شائقین سے بھرگیا۔اور شدید بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ۔سعودی عرب اور پاکستان کی ٹیم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔تمام شائقین دونوں ملکوں کی ٹیموں کو داد دیتے نظر آے یہ پاک سعودی دوستی ،اخوت و محبت کی اعلیٰ مثال تھی جسے خوب سراہا گیا۔سعودیہ عرب کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا جس سے شائقین خوب لطف اندوز ہوے دل کھول کر حوصلہ افزائی کی بالآخر سعودی ٹیم نے 0-4 سے فتح اپنے نام کی۔ مگر پاکستانی ٹیم نے بھی بہت اچھا کھیل پیش کیا جس سے شائقین میں خوشگوار احساس پیدا ہوا کہ پاکستان میں فٹ بال کھیل کا بھی اچھا ٹیلینٹ پایا جاتا ہے جسے سپورٹ کرنے سے مزید نکھار آے گا۔میچ کے احتتام پر سفیر پاکستان سعودی عرب فاروق احمد نے سعودی حکومتی اداروں اور انتظامیہ کو میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک ہواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ بہترین انتظامات کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں