ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) سجاد حیدر انتقال کر گئے.إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون 79

ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) سجاد حیدر انتقال کر گئے.إنا لله وإنا إليه راجعون

اسٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

آیئر کموڈور سید سجاد حیدر(ر ) لاہور کے نجات دہندہ کے نام سے مشہور ہیں، ایک ریٹائرڈ پاکستانی فائٹر پائلٹ اور پاکستان ایئر فورس میں ون اسٹار رینک کے سابق آفیسر ہیں (پی اے ایف) ۔ وہ 1965 کی پاک بھارت فضائی جنگ کے دوران 6 ستمبر کو بھارت میں پٹھان کوٹ آیئربیس پر تباہ کن بلٹزکریگ کی قیادت کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
ائر کموڈور سید سجاد حیدر(ر ) نے ذاتی طور پر چار بھارتی طیارے، 11 بھارتی ٹینک تباہ کیے اور تین کو نقصان پہنچایا۔ اس فارمیشن نے 2 مگ 21 سمیت کل 13 ہندوستانی طیارے تباہ کر دیئے تھے۔ اگلے دن، حیدر اپنے پائلٹوں کو سری نگر ایئر فورس سٹیشن لے گئے جہاں انہوں نے مزید تین طیاروں کو تباہ کر دیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں