کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان
“”ایٸر کموڈور”” ایم ایم عالم پر قوم ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ 1965 میں فضائی سپہ گری میں انکا کردار اقوام عالم میں ناقابل تسخیر ہے.
ممتاز حسین انصاری
عالمی شہرت یافتہ قومی ہیرو ایٸر کموڈور ایم ایم عالم مرحوم کی گیارہویں برسی کے موقع پر 18 مارچ کو “”محبان پاکستان فاٶنڈیشن کراچی”” کے زیر اہتمام ایک دعاٸیہ تقریب انکے مزار واقع مسرور ایٸر بیس کراچی منعقد کی گٸ ۔جس میں مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصيات ۔سابق آرمی افسران اور بڑی تعداد میں محبان پاکستان کے ارکین شریک ہوۓ۔
شرکا میں قابل ذکر واٸس فار ہیومینیٹی انٹرنيشنل کے کنٹری ڈاٸریکٹر حامد اسلام خان میجر عامر رحمان سید ۔کمانڈر پرویزاقبال ۔بہاری یکجہتی کاٶنسل کے سربراہ سید یوسف امام ۔ممتاز سماجی رہنما رکن سر پرست کمیٹی MPF افتخار حسین کامل ۔جنرل سکریٹری بہار فاٶنڈیشن آفتاب عالم اشرفی ۔جنرل سکریٹری MPF محمد نعیم اقبال شامل ہیں ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ چیر مین “”محبان پاکستان فاٶنڈیشن”” ممتاز حسین انصاری نے کہا کہ بلا شبہ ایٸر کموڈور محمد محمود عالم پر پاکستانی قوم ہمیشہ فخر کرتی رہے گی بہاری برادری کا یہ سپوت ایک سچا کھرا محب وطن پاکستانی اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا انمول شاہکار تھا انھیں پنی بے باکی اور حق گوٸ کی وجہ سے بعض نامساٸد حالات کا بھی سامنا کرناپڑا تاہم وہ اپنی آخری سانس تک پاکستان اور پاک فضاٸیہ سے تعلق پر فخر کرتے رہے ۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں فضائی سپہ گری میں انکا کارنامہ ناقابل تسخیر ہے ۔ پاک فضاٸیہ میں شامل ہونے والا ہر شاہین ایم ایم عالم کو اپنا آٸیڈیل اور انکی تقلید کو شعار سجھتا ہے تقریب کے اختتام پر شرکانے انکی قبر پر گلپاشی کی اور انکی بلندی درجات اور پاکستان کی ترقی ۔سالمیت اور استحکام کیلیۓ دعاکی۔