Dinner hosted by Afzal Abbas in honor of Tariq Mahmood, Director Hajj 320

ڈائریکٹر حج مدینہ المنورہ طارق محمود کے اعزاز میں افضل عباس کی طرف سے اعشایہ

رپورٹ :میاں محمد عظیم مدینہ المنورہ،پاک نیوز پوائنٹ

مدینہ المنورہ کی سیاسی و سماجی شخصیت أفضل عباس سابق صدر پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ نے اپنی مدتِ ملازمت پوری کر کے جانے والے ڈائریکٹر حج مدینہ المنورہ طارق محمود کے اعزاز میں ایک الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن اور نعتیہ اشعار سے کیا گیا۔ اس کے بعد أفضل عباس نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے طارق محمود ڈائریکٹر حج کو مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے اپنے تین سالہ قیام میں مسجد نبوی سے قرآن مجید حفظ مکمل فرمایا۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی حجاج کے لیے کی گئ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طارق محمود ایک انتہائی نفیس اور اعلی کردار کے مالک ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج ضیغم نواز نے طارق محمود کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے ان کے ساتھ پاکستان میں بھی کام کیا ہے یہ ایک شفیق انسان ہیں اور اپنے کام سے ایماندار ہیں، جونیئر ساتھیوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ڈاکٹر خالد نے طارق محمود کے متعلق کہا آپ ایک عاشق رسولﷺ ہیں۔ ہم آپ کو نیک دعائوں سے رخصت کرتے ہیں۔ معروف بزنس مین عمر رشید نے کہا کہ ہماری دعا ہے آپ اگلی بار ڈی۔جی حج بن کر دوبارہ تشریف لائیں۔ صدر پی-ٹی-آئی مدینہ المنورہ خواجہ زبیر نے کہا ہماری نیک خواہشات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر مجاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے اللہ تعالٰی آپ سے بطور ایک سرکاری افسر اچھے کام لے جس سے ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہو اور ہم ترقی پذیر ممالک سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہو۔ تقریب سے اصداف کمپنی کے سی۔ای۔او مدثر چوہدری اور پاکستانی کمیونٹی کے سینئر امتیاز مغل نے بھی خطاب کیا۔
تقریب کے آخر پر ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ طارق محمود نے خطاب کیا، انہوں نے کہا میرا وجود یہاں سے جا رہا ہے مگر میری روح مدینہ المنورہ میں ہی رہے گئی، میرا یہاں آنا میرے لیے بہت بڑی سعادت تھی کہ اللہ تعالٰی نے مجھ سے اپنے حبیب محمدﷺ کے شہر میں کام لیا۔ انہوں نے مزید کہا حقیت یہ ہے کہ مدینہ المنورہ میں تعیناتی سے پہلے روضہ مبارک پر حاضری میں حضورﷺ کے قدمین شریفین میں دعا کی تھی کہ میری روزی روٹی کا انتظام یہیں پر کر دیں اور میری التجا قبول ہو گئ اور مجھے مدینہ المنورہ کا قیام مل گیا۔ گفتگو کے دوران مدینہ المنورہ سے روانگی کا ذکر کرتے ہوئے ان کی آنکھیں نم بھی ہوئے۔ انہوں نے أفضل عباس کا الوداعی دعوت کے انعقاد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری پی-ٹی-آئی مدینہ المنورہ محمد یسین خان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سرفراز احمد، ملک شہزاد، محمد فہیم، علی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر أفضل عباس کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں