After the lifting of travel ban on Pakistan, the first flight left Islamabad for Saudi Arabia. On this occasion, the Saudi ambassador bade farewell to the passengers. 472

پاکستان پر سفری پابندی ختم ہونے کے بعد پہلی پرواز اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئی ، اس موقع پر سعودی سفیر نے مسافروں کو رخصت کیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان سے سعودی عرب جانے کے براہ راست دورازے کھل گئے، اس سلسلے میں پہلی پرواز اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئی.
سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے مسافروں کو منظورشدہ ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوانی ہوگی اور کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی.
اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی سفیر نواف بن سعيد المالكی نے سعودی ائیرلائنز کی پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا.
اس موقع پر سعودی سفیر نے مسافروں سے ملاقات کی اور ان کو پھول پیش کرتے ہوئے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی قرار دیا.
یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں، جس کے بعد ان ممالک کے مسافر اب براہ راست سعودی عرب جا سکتے ہیں.
سعودی حکام کے مطابق ہر مسافر کو سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانا اور سعودی عرب پہنچ کر پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، پابندی سے مستثنی دیگر ممالک میں انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں