ندیم اختر چوہدری 47

اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ کی منظوری کے بعد اوورسیز پاکستانیز کے مفادات اور جایدادوں کاتحفظ ممکن ہو گا

عالم خان مہمند-ریاض سعودی عرب ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما مبصر اقوامُ متحدہ ،چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ,صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب ندیم اختر چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر وزارت سمندر پار پاکستانیز ترقی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹ (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024 بل منظور کرنے پر وفاقی وزیر سالک حسین اور حکومت پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ کی منظوری کے بعد اوورسیز پاکستانیز کے مفادات اور جایدادوں کاتحفظ ممکن ہو گا اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ۔ اوورسیز پاکستانیز کی جمع پونجی ناقص عدالتی نظام کی بھینٹ چڑھ رہی ہے ۔ایکٹ 2024 کی منظوری کے بعد جدید آلات مثلا ای فائلنگ سے مقدمات کا اندراج آسان ہوگا ۔اوورسیز کیلئےخصوصی عدالتوں کے قیام اور ہائی کمیشن کی نگرانی میں ویڈیو لنکس اور دیگر قانونی طریقہُ کار سے مقدمات کی سنوائی جدیدطریقہ اور احسن قدم ہے۔ خصوصی عدالتوں میں دائر مقدمات کا 90 دن میں فیصلوں سےزیر التوا مقدمات بھی جلدی حل ہوں گے ۔ مزید کہا کہ حکومت پاکستان نئی خصوصی عدالتوں میں شفافیت اور نظام عدل کے تقاضے پورے کرے ۔امید کرتے ہیں اوورسیز کے دیگر مسائل میں بھی حکومتی اقدامات کوبہتر کیاجاےگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں