After an increase of Rs 10 per litre 334

پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 282 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وفاقی حکومت نے عیدالفطر سے قبل ہی مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرا کر مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا.
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 سے 282 روپے ہوگی.
اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں