افغان حکومت نے خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حجاب اور قریبی رشتہ دار مرد کے بغیر سفر نہ کریں 235

افغان حکومت نے خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حجاب اور قریبی رشتہ دار مرد کے بغیر سفر نہ کریں

کابل: (سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے خواتین کا کسی قريبی رشتہ دار مرد اور حجاب کے بغير طویل سفر ممنوع قرار دے ديا۔افغان حکومت نے ہدایت کی ہے کہ طویل سفر کرنے والی خواتین کو کسی مرد کے بغیر ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا نہ کی جائے، البتہ قریبی سفر کرنے والی خواتین پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی۔یہ حکم نامہ وزارت امر بالمعروف نہی عن المنکر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس میں ٹرانسپورٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ حجاب کے بغیر عورتوں کو گاڑیوں پر سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے بتايا کہ تنہا سفر کرنے والی خواتين اگر خاندان کے کسی رکن يا مرد کے ساتھ نہ ہوں، تو انھيں 45 میل سے زيادہ فاصلے تک سفر کی اجازت نہيں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں