عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں گریٹر واٹر اسکیم کی منصوبہ بندی پر تیزی سے کام جاری 42

عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں گریٹر واٹر اسکیم کی منصوبہ بندی پر تیزی سے کام جاری

ا سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں گریٹر واٹر اسکیم کی منصوبہ بندی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے لیے جامع ماسٹر پلان تیار کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد شہری سہولیات کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانا ہے۔

منصوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے جدید نظام، شہری خوبصورتی، بارش کے پانی کے نکاس، پارکس کی تعمیر و بحالی، اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس شامل ہیں۔ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے گندے پانی کو صاف کرکے زرعی آبپاشی کے لیے قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔

یہ منصوبے صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز جیسے سوات، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، اور کوہاٹ میں بھی جاری ہیں، جہاں منصوبہ بندی کے مرحلے کی تکمیل کے بعد تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

حکومت خیبر پختونخوا، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 100 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی دلچسپی کے باعث منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز ہو گئی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں