Gifted by MAP for convenience of patients of Abbasi Shaheed 119

” میپ” MAP کی طرف سے عباسی شہید ہسپتال کے مریضوں کی سہولت کے لئے اور میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لئے مشینوں کی فراہمی کا تحفہ دیا گیا

بیورو چیف/کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“عباسی شہید ہسپتال کراچی” کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر نادر خان کوانکی درخواست پر میپ میڈیکل سینٹر “MAP” کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور انجینئر فراز صدیقی صاحب انچارج شعبہ بائیو میڈیکل عباسی شہید ہسپتال او پی ڈی “OPD” کے لیے نئی ای سی جی “ECG” مشین پیش کی، اس موقع پر انچارج او پی ڈی “OPD” ڈاکٹر عارف زیدی صاحب ڈی ایم ایس اسٹور ڈاکٹر طاہر صاحب ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ کے یونس بھائی اور ای آر “ER” نرس روبینہ صاحبہ بھی موجود تھیں، ۔ اس موقع پر “عباسی شہید ہسپتال” کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر نادر خان صاحب نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال کے لئے ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی صاحب اور انجینئر فراز صدیقی صاحب کی گرانقدر انسانی خدمات کو شاندار افاظ میں سراہا اور ان کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا، یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور انجینئر فراز صدیقی نے شعبہ گائینی ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ طاہر صاحبہ کو بھی گائینی آپریشن تھیٹر کے لئے “سکشن مشین” ڈونیٹ :DONATE” کی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں