کراچی کے بہت سارے علاقوں میں غلط مردم شماری کی گئی.سینئر راہنما سید مصطفی کمال 182

کراچی کے بہت سارے علاقوں میں غلط مردم شماری کی گئی.سینئر راہنما سید مصطفی کمال

کراچی بیورو چیف/ اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان متحدہ موومنٹ کے سینئر راہنما سید مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے، کہ کراچی کے بہت سارے علاقوں میں غلط مردم شماری کی گئی، کراچی “پوت” شہر ہے جو پورے پاکستان کو پال رہا ہے ملک کے اندر آبادی تو بڑھی مگر باعث حیرانگی اس بات کی ہے کہ صرف کراچی کی آبادی کم ہوئی، مردم شماری کا پورے پاکستان کے اندر کوئی سسٹم نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ کے اندر پہلی بار “ڈیجیٹل” مردم شماری ہو رہی ہے، پورے پاکستان سے لوگ کراچی کمانے اور کام کرنے کے لئے کراچی کا رخ کر رہے ہیں، کراچی اور سندھ بھر میں مردم شماری کا نظام انتہائی فرسودہ ہے، کراچی کے کئی علاقوں کے اندر مردم شماری کی گنتی کا اندراج غیر منصفانہ رہا ہے، سال 2007 کے دوران صرف 80 ہزار نوجوانوں کو نئے شناختی کارڈ کا اجراء کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں