(رپورٹ عالم خان مہمند ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
شہر ریاض کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت محمد اکرم اور کالم نویس بلال انجم کی جانب سے سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب میاں محمد طارق جنید کے اعزاز میں ایک شاندار پرتکلف دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.
معروف کالم نگار بلال انجم نے استراحہ وادی نمار میں فقیدالمثال استقبال کیا.
میاں محمد طارق جنید کی جانب سے پر جوش استقبال کرنے اور شاندار پرتکلف ضیافت خاص کا اہتمام کرنے پر میزبان شخصیات کا شکریہ ادا کیا گیا.
تینوں مسلم لیگی رہنماؤں کے درمیان پارٹی و باہمی دلچسپی کے امور؛؛ حکومتی ناقص کارکردگی پر بحث اور حالاتِ حاضرہ پر آگاہی پر مفصل گفتگو کی گئی اور بلال انجم کی جانب سے اپنے تازہ کالم کے کچھ اقتباسات پڑھ کر سنائے گئے اور شعر و سخن سے لطف اندوز بھی ہوئے..
آخر میں امت مسلمه کے اتحاد و یگانگت اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی صحت کیلئے دعاء بھی کرائی گئی.