آسٹریا ویانا پاک سینٹر مسجد المدینہ میں شہدائے کربلاؓ کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا 123

آسٹریا ویانا پاک سینٹر مسجد المدینہ میں شہدائے کربلاؓ کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا

آسٹریا ویانا.ریاض بلوچ رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاک سینٹر مسجد المدینہ میں شہدائے کربلاؓ کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں آسٹریا کے چھوٹے بڑے شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کے بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

محفل کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ بعداز اسٹریا کے مختلف نعت خوانوں نے حمد و نعت و منقبت آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت اور اشعار کی صورت میں شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاک سینٹر مسجد المدینہ کے خطیب اور اسلامک اسکالر علامہ غلام مصطفی بلوچ نے اپنے خصوصی خطاب میں کربلا کے شہداء پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
پاک سینٹر مسجد المدینہ کے خطیب نے خصوصی دعا شہدائے کربلا ملک پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں حاضرین کے لیے خصوصی دعائیں کی۔ اخر میں پاک سینٹر مسجد المدینہ کے خطیب اور اسلامک اسکالر علامہ غلام مصطفی بلوچ نے تمام لوگوں کا محفل میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں