پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم قلب کا آگہی مہم کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا 104

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم قلب کا آگہی مہم کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا

کراچی بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی

میپ MAP میڈیکل سنٹر کراچی کے زیر اہتمام “”عبدالعزیز پراچہ سنٹر کورنگی”” میں دوسرے سالوں کی طرح امسال بھی “” پاکستان سمیت دنیا بھر میں “”عالمی یوم قلب”” کا آگہی مہم کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا، جس میں کراچی کے معروف کنسلٹنٹ فزیشن اور ذیابیطس کے ماہر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور خواتین کی امراض کی ماہر ڈاکٹر صبا فاروقی نے اپنا اپنا خصوصی لیکچر تفصیل کے ساتھ پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں اپنی صحت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ اور صحت مند زندگی گزارنے کے لئے جہاں روزانہ ورزش کرنا ضروری ہے وہاں اچھی اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اچھی خوراک کا بھی بھرپور استعمال کریں۔ اس وقت دنیا بھر میں جہاں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا یے، وہیں پر پاکستان میں بھی شوگر کے مریض میں اضافہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس وقت پاکستان میں شوگر کی امراض کے حوالے سے عالمی طور پر دنیا میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اور ان میں سے بہت سے مریضوں کو آگے جا کر بلڈ پریشر، ڈیلیسز اور دوسری دیگر کئی امراض کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ لہذا اپنی اچھی خوراک کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے وزن کو کنٹرول کرنے پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ اور باقاعدگی کے ساتھ اپنے معالج ڈاکٹر کی خصوصی ہدایات پر ضرور عمل بھی کریں۔ اس موقع پر ماہر امراض نسواں ڈاکٹر صبا فاروقی نے خواتین کو درپیش بنیادی امراض کے حوالے سے اپنا آگہی مہم پر مبنی اپنا خصوصی لیکچر بھی دیا۔،،،، اس نششت کا خصوصی اہتمام کرنے پر اہل محلہ کورنگی میں مقیم افراد نے “”میپ”” میڈیکل سنٹر (فلاحی ادارہ) کی پوری ٹیم اور ڈاکٹروں کا دلی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں