سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا.
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لٹر پر برقرار ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے سے کم ہو کر 267 روپے فی لٹر پر آگئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 184 روپے 68 پیسے فی لٹر ہو گئی۔