برلن رپورٹ مطیع اللہ :پی این پی نیوز ایچ ڈی
پاکستان اسٹوڈنٹ جرمنی کے سوشل نیٹ ورک منظم تنظم بزم برلن نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جرمنی میں نئے انےوالے طلبہ کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے برلن میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا
استقبالیہ کااغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کے بعد استقبالیہ کا باقاعدہ افتتاح پاکستان وجرمن کے قومی ترانوں سے کیا گیا جس کی احترام میں شرکاء کھڑے ھوئے
سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے نئے انےو الے طالبعلموں کو جرمنی امدپر خوش آمدید کہا سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے کہاکہ پاکستان طالب علم جرمنی میں پروموٹر سفیر کی حیثیت رکھتے ھےجرمنی کے شہری اپ کو پاکستان کے سفیر کی نگاہ سے دیکھتے ہین اپ کے کردار کو دیکھ کر ہی وہ پاکستان کے لیے اپنا نقطہ نظر بنائینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نئے حکومت کے بعد اسٹوڈنٹس کے لیے کافی تعداد میں جابس کا مواقع بن رہیے ہیں ہم چاہتے ھے کہ پاکستان کے باصلاحیت لوگ پاکستان کے ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اگر یہاں کسی کو جاب ملتی ھے تو انہیں اپنے کردار کو ایسا رکھنا چاہیے جیسے ایک نمونہ ھو انہوں نے کہا کہ جرمنی نے اپنے امیگریشن پالیسوں میں کافی نرمی کی ھے جس کی بدولت پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لیے کافی مواقعے مل سکتے ہیں جس طرح کینیڈا نے اپنے پالیسیاں بنائی ھےجرمنی بھی اس طرح پالیساں بناکر اپنے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا چاہتے ھےانہون نے مزید کہا کہ طالبعلم ہر ملک کے مستقبل ھوتے ہیں اپ لوگو کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے دوازے ہمشیہ کھولیے رہینگے ہم ہر موقع پر اپ کے ساتھ ہیں جولوگ اپنے تعلیمی سلسلہ مکمل کرکے پاکستان جانے کی تیاری کررہے ھے وہاں بھی ان کا مستقبل روشن ھے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزم برلن بانی اراکین یاسر رازق اور عدیل ظفر نے کہا کہ طلبہ اپنے فیلڈ میں اپنے مستقبل کو تلاش کرے تاکہ تجربات کی بنیاد پر میدان عمل مین کامیابیاں سمٹ سکے استقبالیہ کے منتظیم اور بزم برلن رکن عدیل خوشی نے بزم برلن کے مقاصد بیان کئے انہوں نے کہا کہ بزم برلن گزشتہ دو دہائی سے طلبہ کی رہنمائی کا خدمات سرانجام دے رہی ہے جبکہ جرمنی بھر کے یونیورسٹی کے طلبہ بزم برلن کا حصہ ہیں ہم سوشل نیٹ ورکنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے واٹس گروپس اور فیس بک پیچ کو مسلسل بہتر سے بہترین کرنے کے لیے کوشاں ہیں
اس موقع پر ڈاکٹر الیاس نے نئے انے والے طلبہ کی رہنمائی میں رہائشی مسائل، رجسٹریشن اوردیگر پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ بزم برلن کے رہنما
نعمان چھٹہ نے نوکری کی تلاش اور اس کے لیے تیاری پر رہنمائی کی سوالات وجوابات کا سلسلہ شروع ھو جس پر بزم برلن کی موجودہ باڈی کے ممبران اور سینئیر اسٹوڈنٹس رہنمائوں نے جوابات دیئے
استقبالیہ میں برلن میں نئے انے والے طلبہ کو رہائش کے مسائل سے لیکرجاب کی تلاش اور ویزے تجدید کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
استقبالیہ میں برلن میں رہائش. رجسٹریشن، ویزا ایکسٹنشن، جرمن لینگویج اور جابز کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی،
استقبالیہ میں سنئیر اسٹوڈنٹ نے نئے انے والے طلبہ کو خوش آمدید کرتے رہے بزم برلن ہر سال نئے انے والے طلبہ کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کرتے ہیں
برلن اور گردو نواح میں قائم جرمن یونیورسٹیز میں داخل ھونے والے پاکستانی طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے بزم برلن ہر ممکن رہنمائی فراہم کرتے ہیں سوشل میڈیا میں فیس بک پیچ اور واٹس اپ گروپ فعال رکھے ہوئے ہیں.