اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی
پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر شہباز گِل کی قیادت میں عمران خان کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی .
احتجاجی ریلی کی صدرات صدر محمد شیراز بھٹی جبکہ عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گِل نے ریلی کی قیادت کی۔ احتجاجی ریلی میں سپین میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی ریلی بارسلونا کے سیاحتی علاقہ پلاسہ یونیورسیتات سے شروع ہوکرپلاسہ کاتالونیا میں اختتام پذیر ہوئی۔بارسلونا کی فضا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے نعروں سے گونجتی رہی .