جمعيت علما اسلام رياص سعودی عربيہ کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا 238

جمعيت علما اسلام رياص سعودی عربيہ کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ 🙁 عالم خان مہمند تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ )

جمعيت علما اسلام رياص سعودی عربيہ کے زیر اہتمام جمیعت کے سابقہ جنرل سیکرٹری عبد الباسط مجاھد مرحوم کی ياد ميں ان کی سيا سی سماجی اور کشمير کاز کے حوالے سے خدمات کو خراج عقيدت پيش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا.
سینئیر وائس چیئرمین سردار پرویز نے قاری عبدالباسط مجاھد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا قاری عبد الباسط مجاھد کی کشمير کاز کے لئے خدمات کو ھميشہ ياد رکھا جائے گا اور ہم ان کے مشن کو جاری وساری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔
سردار حمید نے کہا کہ قاری عبدالباسط انتہائی مخلص اور انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت تھی.
تقریب سے سردار عاصم افتاب ، سردار رزاق خان ، سردار رشيد خان،  سردار نعیم ، سردار عتيق رحمان ، مولانا اسد اللہ ، حاجی احسان دانش۔اور ممتازخان نے بھی خطاب کي.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں