رپورٹ :الریاض جویریہ اسد(تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام با شعور نوجوان روشن پاکستان سیزن 5 سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر رنگا رنگ تقسیم انعامات کی تقریب سجائی گئی جس میں کھلاڑیوں سمیت شائقین اور کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی رانا معصوم کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی تندرستی برقرار رکھنے کیلئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے دیار غیر میں نوجوانوں کیلئے ایسے سپورٹس فیسٹیول صحت مند زندگی کی بحالی کا سنہری مواقع ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے سرپرست اعلی سید ثاقب زبیر نے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھانے اور منفی سر گرمیوں سے دور رکھنے کیلئے بہترین ردعمل ہے فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے تاکہ مستقبل قریب میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ فورم کے صدر ابراهيم جٹ نے کہا کہ دیار غیر میں اس طرح کے ایونٹ نوجوانوں کو متحرک رکھنے کیلئے اہم رول ادا کرتے ہیں ان شاء اللہ الریاض میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے مجلس پاکستان یوتھ فورم اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا تقریب سے؛ رانا عبدالراوف ، ریاض شاکر. سلیمان بخش ، رانا عمر فاروق ؛ معاذ فضل ؛ طارق جاوید ؛ علی عثمانی ؛ بلال خان ؛ خالد مسعود ؛ بلال حنیف اور دیگر نے بھی مجلس پاکستان یوتھ فورم کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کی سر گرمیوں کو سراہا شائقین اور کمیونٹی افراد نے صحت مند خوبصورت سپورٹس فیسٹیول منعقد کرنے پر یوتھ فورم کے عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یوتھ فورم آئندہ بھی ایسی صحت مند سرگرمیاں جاری رکھے گی تقریب کے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات کے ساتھ ساتھ اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو شیلڈیں بھی دی گئیں.