ایک شخصیت ایک تعارف 208

ایک شخصیت ایک تعارف

ایک شخصیت ایک تعارف

بین القوامی شہرت یافتہ فن خطاط و مصور اور ،،کیلی گرافک،، گل جی کے فن پاروں سے متاثر ہو کر میں اپنے فن مصوری کا آغاز کیا،کراچی کی ممتاز مصور و خطاط،زرقا حسن

خصوصی انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان
برش اور رنگوں کی آمیزش سے تخلیقی عمل کا عکاس ہی کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہوتا ہے، بین الاقوامی شہرت کے حامل مصور و و آرٹسٹ اور مجسمہ ساز اور گل جی مرحوم سے متاثر ہو کر میرے اندر فن خطاط کا ہنر اجاگر ہوا، اس کے علاوہ اپنے فن کے اور ہنر کے اندر ایک جدت پیدا کر کے اب تک اپنے فن خطاط کے 2000 ہزار سے زائد فن پارے تیار کر چکی ہوں، ان خیالات کا اظہار کراچی کی معروف مصور و آرٹسٹ زرقا حسن نے “”PNP” نیوز چینل HD (پاکستان کا سب سے تیز ترین نیٹ ورک) کو “”ایک شخصیت ایک تعارف”” میں خصوصی انٹرویو کے دوران کیا،

زرقا حسن نے اپنے ماضی کے اوراق کو پلٹتے ہوئے کہا کہ سال 2000 میں میں نے ایم ایس سی MSC” کیمسٹری نمایاں اور امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی، اس کے علاوہ واٹر بورڈ کراچی میں اعلی عہدے پر فائز ہو گئی، اس کے ساتھ ساتھ “”کراچی آرٹس کالج”” سے 4 سال کا گرافکس آرٹ کا ڈپلومہ حاصل کیا، اب تک 1800 سے زائد اپنے فن خطاط کے یادگار فن پارے تشکیل کر چکی ہوں، انہوں نئ انتہائی افسوس کے ساتھ کہا کہ ملک کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سےبھی تخلیقی عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے،

زرقا حسن نے مذید کہا کہ لندن، پیرس اور یورپ کے اندر آرٹ گیلری کے اندر پاکستانی آرٹسٹ کی تخلیقی کاوشوں کو بہت سراہا جا رہا ہے پاکستان کے اندر بھی نوجوان آرٹسٹوں کے اندر لاتعداد فن خطاطی کا ہنر اور آرٹ موجود ہے، بس استاد آرٹسٹ اپنے شاگردوں کی رہنمائی کے لئے اس فن کو ان تک پہچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں،

زرقا حسن نے کہا کہ کراچی میں دیگر آرٹسٹوں کے ساتھ مل کر گروپ ایگزی بیوشین EXHIBITION میں بھرپور حصہ لے چکی ہوں، اور اپنے شاہکار نمونوں پر زبردست پزیرائی بھی حاصل کر چکی ہوں، اور مستقبل قریب میں کراچی میں اپنے فن پاروں کی انفرادی نمائش کرنے کا بھی ارادہ ہے،

زرقا حسن نے کہا کہ میں سال 2010 میں والدین کی رضامندی سے اور ارینجڈ میرج سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی، اور بڑی خوشگوار اور کامیاب زندگی اپنے شریک حیات کے ساتھ گزار رہی ہوں، شادی کے بعد بھی اپنے فن خطاطی کے شوق کو جاری رکھے ہوئے ہوں، میرے سسرال اور اپنے مجازی خدا کی اجازت اور رضامندی سے اپنے فن کی ترویج کی طرف گامزن ہوں،

زرقا حسن نے اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ انتشار پر مبنی صورتحال سے دل بہت ہی افسردہ اور مایوسی کا شکار ہے، جس سے اس شعبہ سے منسلک فنکاروں کا تخلیقی عمل کے اندر رکاوٹ حائل ہو رہی ہے، مگر ملک کی اس ناگفتہ اور بےیقینی کی صورتحال کے باوجود آرٹسٹ فن پارے تخلیقی کام کرنے میں مصروف عمل ہیں،

زرقا حسن نے کہا کہ آج کے دور کا درحقیقت آرٹسٹ اپنے عہد کا ایک عظیم “”مورخ”” کا درجہ بھی رکھتا ہے، وہ اپنے اردگرد کے ماحول اور تبدیلیوں کو جس طرح محسوس کرتا ہے، اس کے منفی اثر کو بھی اپنے اوپر بہت جلد اثرات کو شدت سے اور سنجیدگی کے ساتھ محسوس کرتا ہے، اس کی اس کیفیت کے باوجود بھی آرٹسٹ رنگوں اور برش کی مدد سے اپنے آرٹ کو کینوس پر منتقل کر رہا ہے، حکومت وقت کی طرف سے اس فن کی پزیرائی اور ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، اگر اس شعبے کی ترقی اور خوشحالی کی طرف حکومت وقت اپنی توجہ مرکوز کرے تو اس شعبہ سے منسلک آرٹسٹ اپنے فن کے ذریعے پاکستان سمیت پوری دنیا کے اندر اپنا اور پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں،

آخر میں زرقا حسن نے کہا کہ فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں فن مصوری اور آرٹ اس لحاظ سے انفرادی حیثیت کا حامل بھی ہے، کہ اس میں مسلسل شب و روز اور ان تھک محنت و کاوش بتدریج اسکی بلندی میں ترقی کے اثرات نمودار اور ظاہر ہو رہے ہیں، فنی اور تکنیکی عمل تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے، ہمارے آرٹسٹوں کو کبھی مایوس نہی ہونا چاہئے، اور آرٹسٹ تخلیقی فن تشکیل پا رہے ہیں، میرے نزدیک آرٹ بنیادی طور پر ایک مکمل فن کی حیثیت رکھتا ہے، اور فن دراصل اپنے اندر فنکاری کا لبادھ بھی اوڑھے ہوئے ہے، فنکار اور آرٹسٹ اپنے اردگرد کے ماحول سے جو بھی کچھ محسوس کرتا ہے اسے “”صفحہ قرطاس” اور فن مصوری سے رنگوں کی آمیزش سے بکھیر دیتا ہے، یہ اس کی خوبصورتی کا عظیم۔فن کا درجہ رکھتا ہے، میری یہ ہی کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی سوچ کے خدوخال کو اپنے منفرد اور اچھوتے انداز میں معاشرے کے اندر حقیقی رنگ و روپ کے انداز میں ہی پیش کروں، زرقا حسن کا یہ کمال فن بھی ہے کہ وہ غیر مصوری انداز سے اپنی فنی مہارت اور اپنے اندر پوشیدہ تمام صلاحیتوں منظر عام پر لا کر حقیقی منظر کشی کے تصور کو اجاگر کرنے میں اپنا منفرد کردار ادا کرے، ان کا فن خطاطی کا دلفریب اور قلبی اور روحانیت سے بھرپور خدادا صلاحیتوں سے مزین اپنے فن کے ذریعے کینوس کی زینت بنائے، اور اسلام کے قلبی رشتے کو بھی اجاگر کرے، اور اس کی جھلک زرقا حسن کے اسلامی فن پاروں کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی نظر بھی آتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں