ساحلی شہر جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں سرین ٹاور ملتان کی جانب سے پاکستانی میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ 93

ساحلی شہر جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں سرین ٹاور ملتان کی جانب سے پاکستانی میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

جدہ سعودی عرب.سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سیرین ٹاور کی جانب سے سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر اور نیک کی سربراہ نوشین وسیم کے توسط سے میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ذیشان روکھڑی نے سماں باندھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ القبہ لاؤنج میں سرین ٹاور ملتان کی جانب سے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کے تعاون سے پاکستانی میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔
میوزیکل پروگرام میں بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی گلوکار ذیشان روکھڑی کو مدعو کیا گیا۔گلوکار نے سرائیکی، پنجابی،اور پشتو میں گانے گا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور جھومنے پر مجبور کر دیا ۔ تقریب میں میڈیانمائندگان،سیاسی ،سماجی شخصیات کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ القبہ لاؤنج نے سرین ٹاور کے تعاون سے مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ سیرین ٹاور کی انتظامیہ نے ملتان کے پراجیکٹ میں اوؤرسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا جسے بہت سراہا گیا اور انوسٹرز نے دلچسپی کا اظہار کیا ۔سرین ٹاور کے چیف ایگزیکٹو ملک طاہر نواز نے بتایا کہ سرین ٹاور پنجاب کی سب سے کثیر منزلہ عمارت ہے جو کہ 36 منزلہ عمارت ہے ۔سرین ٹاور پنجاب کی سب سے خوبصورت عمارت ہوگی۔سرین ٹاور سرمایہ کے لیے ایک بہترین منصوبہ ہے۔ملک طاہر نواز نے ملک زوہیب ڈائریکٹر آپریشن سرین ٹاور، عمر ظفر ڈائریکٹر پروجیکٹ، نسیم خان چیف ایگزیکٹو خان انٹرپرایزز،زاہد خان، مسعود خان، ڈاکٹر فہیم،عثمان خان،محمد جاوید، وسان بخش،محمد نور دین،زاہد اقبال، نعمان عزیز، ندیم اختر، ملک زبیر ودیگر کو دن رات محنت کرکے پروگرام کو کامیاب بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔سرین ٹاور کی انتظامیہ نے پاک اوورسیز میڈیا فورم، پاکستان جرنلسٹس فورم، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے ممبران کو بہترین کوریج کرکے پروگرام کامیاب بنانے پر اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں