162

ایتھنز کے نواحی علاقے میگارہ میں پاکستانی جل کر جان بحق

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مرنے والے کی شناخت نثار انور ولد محمد انور کے نام سے ہوئی ہے ،مرنے والے کا تعلق برنالہ آزاد کشمیر سے ہے ،سخت سردی کی وجہ سے نثار نے کمرے میں بجلی والا ہیٹر لگا رکھا تھا،شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے پورے کمرے کو آگ لگ گئی اور پورے کمرے کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے نثار انور کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور اس کی موت واقع ہوگئی ،ان دنوں یونان میں برف باری کی وجہ سے کافی سردی ہے اور اسی لئے لوگ ہیٹر استمعال کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں