سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ہم فسطائیت کے اسی دور کی جانب لوٹ رہے ہیں، پاکستان گزشتہ 10 ماہ سےجسکے چُنگل میں ہے۔”نامعلوم افراد“ (چادرو چار دیواری کی حرمت پامال کرتے ہوئے) تحریک انصاف کے کارکنان اور سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کے گھروں میں گھس رہے ہیں اور وہاں موجود افراد کو دہشت زدہ کرنےکے ساتھ مطلوبہ کارکن کی عدم موجودگی کیصورت میں اہلِ خانہ تک کو اٹھا رہے ہیں۔ اغواء، دورانِ حراست تشدد، جعلی مقدمات کی بھرمار، میڈیا پر مکمل پابندی اور صحافیوں کو ہراساں کئے جانے جیسے لاتعداد واقعات میں آج کے پاکستان کا عکس جھلکتا ہے جس میں قانون کی حکمرانی کا تو نشان تک نہیں جبکہ آئین سےانحراف ہر پہلو سے نمایاں ہے.