چپل چوری ہونے پر شہرت کمانے والا ذہنی طور پر معذور اقبال نامی بزرگ شہری اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا 244

چپل چوری ہونے پر شہرت کمانے والا ذہنی طور پر معذور اقبال نامی بزرگ شہری اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا

بیورو چیف/لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چپل چوری ہونے پر شہرت کمانے والا ذہنی طور پر معذور اقبال نامی بزرگ شہری اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا یاد رہے کہ پیچھلے سال اقبال نامی بزرگ شہری کا جوتا اس کے اپنے ہی گھر سے چوری ہوا تو اس نے چپل کا ایک پاوں گم ہونے کی ایف آئی آر تھانہ شفیق آباد میں درج کرائی جس پر میڈیا نے اقبال کو بہت کوریج دی مقدمہ درج ہونے کے بعد اقبال کی گم ہونے والی چپل کی تلاش جاری رہی اور شفیق آباد پولیس نے چپل چوری ہونے کی ایف آئی آر کو منطقی انجام تک پہنچانے تک چپل کے ایک پاوں کی تلاش جاری رکھی پھر ایک دن اقبال کے گھر کی چھت سے ہی چپل کا دوسرا پاؤں تلاش کر کے اقبال کے حوالے کیا چند روز قبل اس کی گھر میں موت واقع ہوئی جس کا کسی کو پتہ نہ چل سکااہل علاقہ نے اقبال کے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی ریسکیو 1122اور پولیس نے دروازہ توڑ کر اقبل کی میت کو نکالا پولیس کے مطابق اقبال کی چار روز قبل گھر میں طبعی طور پر موت واقع ہو چکی تھی جس پھر اہل محلہ نے ملکر اسکی تدفین کی اقبال کے پسماندگان میں ایک بیٹی چھوڑی ہے جو کسی دوسرے علاقے میں رہتی ہے.
نوٹ _لاہور__ چپل چوری ہونے پر شہرت کی بلندیوں چھونے والے اقبال کی فائل فوٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں