تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر روندتے ہوئے اوپر سے گزر گئی حادثے میں شوہر زخمی ماں اور بچی موقع پر جاں بحق 163

تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر روندتے ہوئے اوپر سے گزر گئی حادثے میں شوہر زخمی ماں اور بچی موقع پر جاں بحق

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کوٹ عبدالمالک دوساکو چوک کے قریب اوور لوڈر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر روندتے ہوئے اوپر سے گزر گئی حادثے میں شوہر زخمی ماں اور بچی موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق واربرٹن شریف کا رہائشی زبیر اپنی بیوی کے ہمراہ شیخوپورہ لاہور روڈ سے اپنے گھر جارہا تھا کہ جیسے ہی دوساکو چوک کراس کیا پیچھے سے تیز رفتار بے قابو ٹریکٹر ٹرائی نے ٹکر مار دی ٹرالی
ٹائروں تلے روندتے ہوئے اوپر سے گزر گئی جس سے زبیر کی بیوی اور کم سن بچی موقع پر دم توڑ گئے موقع پر موجود شہریوں نے ٹریکٹر ٹرالی ڈارئیور کو پکڑ کر ریسکیو ٹیم کے حوالے کیا حادثے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا حادثہ ہونے کے مقام پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی بھی ٹریفک وارڈن نہ پہنچ سکا شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ٹریفک اہلکار چوک میں کرسیاں سجا کر بیٹھ کر ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے اوور لوڈرز ڈرائیورز کو روک کر چالان کر کے جیبیں گرم کرنے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں کوٹ عبدالمالک اور ٹول پلازہ سوا مسن اور موٹروے انٹرچینج کے اہم مقامات پر کوئی ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سر انجام نہیں دیتا عوامی سماجی حلقوں نے ڈی آئی جی ٹریفک رینج شیخوپورہ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار اور ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ اقبال حمید راں سے مطالبہ کیا کہ فیروزوالہ سیکٹر کوٹ عبدالمالک میں تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب بھی توجہ دے جائے اور سپشل چیکنگ کرکے انکی مھٹی گرم مہم کو ختم کرائیں تاکہ یہ ڈیوٹی صحیح طرح سرانجام دیتے ہوئے اوور سپیڈ، اوور لوڈنگ گاڑیوں کے ڈارئیورز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچا سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں