الریاض میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر شاندار تقریب منعقد کی گئی 100

الریاض میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر شاندار تقریب منعقد کی گئی

الریاض رپورٹ عالم خان مہمند (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں فورم کے ممبران نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ شرکت کی اور ملی نغمے گائے.

تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر ارشد محمود تبسّم نے بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقاء سلامتی ، ترقی ، اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر وطن کی ترقی کے لئے متحد ہو جائیں تاکہ علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی کی انتھک جدوجہد کے حاصل اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بنایا جا سکے .
تقریب سے ؛ ملک عرفان علی، راجہ نوید الرحمن ؛ ملک ناظم علی ، عنصر حمید ، محمد جمیل ؛ زاہد محمود صندل ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں