کنگ فہد ہسپتال الأحساء اسکان پارک میں ڈاکٹرز کمیونٹی کی طرف سے ڈاکٹرز اور انجینئرز کی فیملیز سمیت شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا 83

کنگ فہد ہسپتال الأحساء اسکان پارک میں ڈاکٹرز کمیونٹی کی طرف سے ڈاکٹرز اور انجینئرز کی فیملیز سمیت شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

اسٹاف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

کنگ فہد ہسپتال الأحساء اسکان پارک میں ڈاکٹرز کمیونٹی کی طرف سے ڈاکٹرز اور انجینئرز کی فیملیز سمیت شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی مبصر اقوام چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی ریاض ندیم اختر چوہدری شامل تھے.عید ملن پارٹی اور تقریب کے منتظم ڈاکٹر مناظر خان عباسی کنگ فہد ہسپتال ، انجینئر علیم الدین پاشا ارامکو ہسپتال ، ڈاکٹرمحمد خالد بن جلوی ہسپتال تھے. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تقریب کے مہمان خصوصی ندیم اختر چوہدری نے کہا کہ کسی نیکی کو چھوٹا مت سمجھو چھوٹی چھوٹی نیکیوں کی برکت سے اللہ بڑی نیکیوں کی توفیق عطاء فرماتا ہے علاوہ ازیں تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوے کہا تربیت کا معنی ہے کسی بھی چیز کو بتدریج عروج تک پہنچا دینا یعنی ایک کتاب کا مطالعہ مزید علم حاصل کرنے پر مجبور کرے، ایک اچھا عمل ہمیں مزید اچھے اعمال کی ترغیب دے، مزید کہا کہ مخیر حضرات کو ہمسایوں، رشتہ داروں اور مستحقین کی مدد کرکے اپنی زمہ داری پوری کرنی چاہیے کیونکہ یہ باہمی طور پر احساس اور ہمدردی کا ذریعہ بھی ہے اورکہا خدمت خلق کا فریضہ ہر مسلمان پر لازم ہے اور کہا پاکستان ایمبیسی ہمہ تن گوش اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے،مزید کہا کہ دنیا بھر میں اعلیٰ خدمات کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹرز و انجنئیرز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں . فیملیز سمیت تشریف لے کر آنے والے معزز مہمانوں میں ڈاکٹر ظہور الحسن، ڈاکٹر اسد خان خٹک، ڈاکٹر محمد سعید ساہی، ڈاکٹر محمد فرقان، ڈاکٹر نور, ڈاکٹر عبدالنبی انگلینڈ ،انجینئر محمد ناصر، ڈاکٹر عبدالطيف، ڈاکٹر محمد ذوالقرنین وغیرہ نے تقریب میں شمولیت اختیار کر کہ رونق دوبالا کی، ڈاکٹرزوانجینرز کمیونٹی نے ندیم اختر چوہدری کی 50 سے زائد ممالک اور بالخصوص سعودیہ بھر میں اوورسیز کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عید ملن پارٹی کی انتظامیہ ڈاکٹر مناظر خان عباسی، انجینئر علیم الدین پاشا اورڈاکٹر خالد مسعود کو بہترین فیملی عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں