سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی 46

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی

ریاض رپورٹ عالم خان مہمند:پی این پی نیوز ایچ ڈی

سفارت خانہ پاکستان ریاض میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کا عزم,پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جرات اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔ سفیر پاکستان احمد فاروق.
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی، سفارتی افسران اور کشمیری عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا.
تقریب میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جرات اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی فوج کے ظالمانہ مظالم کے باوجود آزادی کی تحریک لڑ رہے ہیں اور ان کی ہمت کو سلام پیش کیا۔ سفیر نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے تسلط کو برقرار رکھنے کے لئے ہر حربہ آزمایا ہے، مگر کشمیری عوام آج بھی “پاکستان کے ساتھ الحاق” کے نعرے کے ساتھ اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں.
وم یکجہتی کشمیر کے اس موقع پر سفارتی افسران محسن سیف اللہ، نجم نواز ثاقب، شفیق احمد اور کشمیری رہنما سردار رزاق خان نے بھی اظہار خیال کیا۔ ان رہنماؤں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا.
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا فوری حل نکالے تاکہ کشمیری عوام ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنی زندگی گزار سکیں اور بھارت کے ظلم و ستم سے نجات پائیں.
تقریب میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا یہ عہد قائم رکھا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں