آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسٹیفن پلاٹس کے مقام پر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا 150

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسٹیفن پلاٹس کے مقام پر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا

آسٹریا ویانا: ریاض بلوچ رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

فلسطینی اسٹریا اسلامی مذہبی جماعت اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں و تنظیموں کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مظاہرہ کیا گیا۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسٹیفن پلاٹس کے مقام پر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ عوام فلسطین کے حق میں سراپا احتجاج، ایک بار پھر ہزاروں کی تعداد میں لوگ فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل ائے. فلسطینی اسٹریا اسلامی مذہبی جماعت اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں و تنظیموں کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اسرائیل مردہ باد کے نعرے اور فلسطینی بھائی بہنوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ پولیس کی سخت سیکیورٹی میں فلسطین مسلمانوں کے حق میں پرامن مظاہرہ کیا گیا۔جس میں شرکا نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کی۔۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری وحشیانہ اقدام ہے، بمباری سے غزہ کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، نہتے عوام، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں