(رپورٹ مدینہ منورہ ، میاں محمد عظیم ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وفد نے گورنر پنجاب کو پاک سر زمین آمد پر خوش آمدید کہا اور عمرہ کی مبارک باد دی ۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پی ٹی آئی الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور اورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔
صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی محمد عُزیر بھٹہ نے کمیونٹی کو در پیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروئی ، وفد میں موجود سنئیر نائب صدر ضلع کرک ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے ملکی سیاسی اور پارٹی کے انتظامی صورت حال کی طرف گورنر صاحب کی توجہ دلائی جس میں پاکستان میں پارٹی کو منظم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔
وفد میں انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان شاہد اور سنئیر نائب صدر پی ٹی آئی مکہ المکرمہ ارشد سیال بھی موجود تھے۔