پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی اسلام آباد میں تعینات فلسطین کے سفیر سے ملاقات 114

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی اسلام آباد میں تعینات فلسطین کے سفیر سے ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں وفد میں سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور طارق فاطمی شامل تھے
وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر شہباز شریف کی طرف سے خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا
وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت، کارکنوں اور پاکستان کے عوام کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا
وفد نے فلسطین کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور ان میں شہادتوں پر پاکستان کے عوام کی جانب سے رنج و غم کا اظہار کیا.
غزہ میں ہسپتال پر حملہ اور 500 سے زائد شہادتوں پر ہر پاکستانی کا دل زخمی ہے، احسن اقبالنے کہا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور اسرائیل کے دوستوں کے دباؤ سے قطع نظر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،
قابض صیہونی فوج محصور فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے،
اقوام متحدہ خاص طور پر سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق وعدوں کو پورا کرے،
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی متعدد قراردادوں خاص طور پر 242 اور 338 میں واضح کر چکی ہے کہ دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہی اس تنازعے کا حل ہے،
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور ظلم روکیں،
فلسطین کی ہمسایہ ریاستیں تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہنگامی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ فلسطینی عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے.وفد نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں