ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا ربیع الاول کے سلسلے میں فیضان مدینہ کا دورہ 68

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا ربیع الاول کے سلسلے میں فیضان مدینہ کا دورہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار,پی این پی نیوز ایچ ڈی)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جشن عید میلادنبی ﷺ کے سلسلے میں علماء کرام اور دینی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس ہی سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب اور علماء کمیٹی کے ہمراہ فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوری سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیﷺ کی ذات تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے انکی ذات سے انسانیت کو مقام اور احترام ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کا مہینہ ہم سب کو امن و محبت کو فروغ دینے اور شدت پسندی سے نفی کا درس دیتا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے اس بابرکت مہینے میں آپس کی رنجشوں کو بھلا کر ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایک دوسرے کے کام آئیں۔فیضان مدینہ کی مجلس شوری نے ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آمد کو قابلِ ستائش عمل قرار دیتے ہوئے سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں