جدہ -رپورٹ -امداد حسین لک (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستانی بزنس مین فدا حسین کی جانب سے ان کے برادر نبستی امانت علی کے انتقال کے موقع پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جس میں بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی, سماجی شخصیات ,اور صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر فدا حسین کا کہنا تھا کہ امانت علی جدہ سے خوش لباس زیب تن کر کے سرکار کے روزہ رسول پر حاضری کے لیے نکلے اور ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیاوی محفل میں بھی خوش لباس زیب تن کر کے جاتے ہیں تو کیوں نہ ہم روزہ رسول پر بھی خوش لباس اور عطر لگا کر حاضری دیں جبکہ کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ ان کا سفر مدینے کا اخری سفر ہوگا-انکا مزید کہنا تھا کہ مسجد النبوی میں اس دنیا سے کوچ کر جانا یقیناً ہر ایک مسلمان کی خواہش ہوتی ہے مگر خوش نصیب لوگ ہی یہ سعادت پاتے ہیں اور امانت علی ان خوش قسمت لوگوں میں سے تھے جن کی وفات فجر کی نماز کی پہلی رکعت میں ہوئی. انکی خواہش تھی کی مسجد النبوی میں انکا وصال ہو اور الله تبارك الله نے انکی اس خواہش کو پورا کیا اور مسجد النبوی میں انکا جنازہ پڑھایا گیا اور جنت البقیع میں سپرد خاک کیا.
کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور میڈیا فورمز نے فدا حسین کے برادر نسبتی امانت علی کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی. یاد رہے کہ امانت علی نے اپنے پیچھے ایک بیٹا، دو بیٹیاں اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑی ہے.