سعودیہ عرب کے ساحلی شہر جدّہ کی معروف شخصیت اور ہر دلعزیز ڈاکٹر رخشندہ پوری کی جانب سے نۓ سال کی آمد پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا 172

سعودیہ عرب کے ساحلی شہر جدّہ کی معروف شخصیت اور ہر دلعزیز ڈاکٹر رخشندہ پوری کی جانب سے نۓ سال کی آمد پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

ثناء شعیب نمائندہ خصوصی جدہ سعودی عرب رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدّہ کی معروف اور ہر دلعزیز ڈاکٹر رخشندہ پوری نے نۓ سال کی آمد پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا.اس تقریب میں پاک کیمونٹی اور سعودی شخصیات کے علاوہ میڈیا کے نمایندگان نے بھرپور شرکت کی.
اس تقریب کی خوبصورتی یہ تھی کہ تمام مکاتب فکر کے لا تعداد لوگ ایک چھت تلے نظر آئے اس کی وجہ ڈاکٹر رخشندہ پوری کی پیاری شخصیت ہے جو ایک شفیق انسان۔ محب وطن۔ اور پاک کیمونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانی اور پہچانی جاتی ہیں۔
حاضریں نے اس شاندار تقریب کو بہت انجوائے کیا.
اس تقریب میں خواتین کے لیے مختلف گیمز بھی رکھے گئے تھے اور جیتنے والوں کو تحفہ بھی دیے گئے اور نۓ سال کا کیک بھی کاٹا گیا ۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر رخشندہ پوری نے تمام انے والی خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں