رپورٹ : شاہین جاوید : الریاض سعودی عرب ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )
سعودی عرب کے شہر القصیم میں پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی منانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں سمیت کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن القصیم ریجن کے صدر شہباز مغل نے تحریک پاکستان اور تحفظ پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت وسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ حصول پاکستان کے حقیقی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے تعمیر پاکستان کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں و توانائیوں کو بروئے کار لانے کا پختہ عزم کرنا ہوگا تاکہ آئندہ آنی والی نسلوں کو خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان منتقل کرسکیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن القصیم ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری ارشد علی غوری نے کہا کہ آج پاکستان شہداء کی امانت علامہ محمد اقبال کا خواب اور قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کا حاصل ہے ہمیں اپنے بانیان کی قربانیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تقریب سے ؛ چوہدری ریاست ؛ چوہدری طاہر ؛ عبدالستار مغل ، محمد ندیم ، محمد بلال وحید بلون، یوسف خان ؛ نوید مغل اور دیگر نے بھی شرکت کر کے بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب کے آخر میں پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور گاڑیوں پر پاکستانی پرچم لگا ریلی بھی نکالی گئی۔