سعودی عرب سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا 87

سعودی عرب سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

سعودی عرب رپورٹ عالم خان مہمند: پی این پی نیوز ایچ ڈی

بھارت کی جانب سے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر ناجائز قبضہ کرنے کے خلاف سعودی عرب سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی تنظیموں کے عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی.
سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ جنت نظیر وادی کشمیر ، جہاں ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی ، اپنا حق آزادی مانگنے والوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا جاتا ہے

پیلٹ گنوں سے بینائی چھین لی جاتی ہے اور جواں سال خواتین کی عصمت دری کرکے انہیں زندہ درگور کردیا جاتا ہے. بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں روا رکھے جانے والے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے.
تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پرھ کر سنائے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں