پاکستان تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو اعزاز پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا 241

پاکستان تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو اعزاز پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریاض سعودی عرب (عالم خان مہمند ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو اعزاز پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی عامر بشیر چوہدری سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ریاض نے کی ۔ آرگنائزر عمر جنجوعہ(سینیئر کوآرڈینیٹر اورسیز سوشل میڈیا) اور زبیر خان بلوچ (ہیڈ سعودی عرب سوشل میڈیا) تھے۔
اس تقریب میں مہمان خصوصی پاکستانی سفارت خانے کے ویلفئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ کو مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب کی نظامت کے فرائض امین فیض (آپریشنل ہیڈ سوشل میڈیا سعودی عرب) اور میاں محمد عظیم (القصیم ہیڈ) نے بخوبی انجام دیئے۔ تلاوت قرآن پاک، حاجی فضل واحد فنانس سیکرٹری ریاض نے کی۔
اسکے تقریب کا باقاعدہ اغاز ہوا۔ سوشل میڈیا کے تمام ممبران نے مخلتف شہروں سے شرکت کی،
جس میں عالم خان مہمند ریاض ریجن ہیڈ،ربنواز کریئیٹو ٹیم ہیڈ .سکندر حیات مرزا حائل سٹی آپریشنل ہیڈ .سردار شاکر القصیم،نثار اعوان طائف.عمر آفریدی دمام سٹی ہیڈ .
ریاض سٹی الیکٹڈ باڈی کے تمام ارکان نے شرکت کی جن میں، ڈاکٹر عبد الحکیم جنرل سیکرٹری ، رشاد مندو خیل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، سید بخت شیر علی انفارمیشن سیکرٹری نے تقریب سے خطاب کیا ،
جدہ سے خصوصی طور پر پی ٹی آئی کے سابقہ عہدیدران میں سے چودھری ظہیر، میاں احمد بشیر اور قیصر جاوید قریشی نے شرکت کی ان کے ساتھ نیشل الیکٹڈ باڈی سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسماعیل رضا تقریب میں شامل ہوئے اور تقریب میں مقررین نے سوشل کے ٹائیگرز کے کردار کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں