ریاض میں سفارتخانے پاکستان میں 5 فروری کے حوالے سے کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی اور کشمیری اکابرین نے بھر پور شرکت کی 352

ریاض میں سفارتخانے پاکستان میں 5 فروری کے حوالے سے کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی اور کشمیری اکابرین نے بھر پور شرکت کی

رپورٹ عالم خان مہمند ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ
سفارت خانے کے چانسری ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان بلال اکبر نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان گزشتہ برس سے حریت پسند کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وقت کے ساتھ کشمیریوں کے جذبے اور عزم میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سابقہ سعودی سفیر ڈاکٹر علی عواد العیسری نے کہا کہ 5 فروری کے دن دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر عالمی تنظیموں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔
تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے.
تقریب میں پاکستانی اور کشمیری اکابرین نے بھی خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں