سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ برگیڈیئر کالونی کے ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات،2خواتین سمیت 6 ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی،طلائی زیورات اور قیمتی کلائی گھڑیاں لیکر فرار ھوگئے،تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج 217

سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ برگیڈیئر کالونی کے ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات،2خواتین سمیت 6 ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی،طلائی زیورات اور قیمتی کلائی گھڑیاں لیکر فرار ھوگئے،تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ برگیڈیئر کالونی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ھوئی ،جہاں عرفان اللہ نامی شہری کے گھر میں دو خواتین سمیت 6 ڈاکو فیملی بن کر داخل ھوئے اور گھر سے ایک کروڑ ایک کروڑ باون لاکھ نقدی،70 تولے طلائی زیورات اور چھ قیمتی گھڑیاں جنکی مالیت 10 لاکھ روپے بتائی گئی ھے لیکر سفید رنگ کی ٹیوٹا کرولا کار میں سوار ھوکر آسانی سے فرار ھوگئے۔اطلاع ملتے ھی ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی سی آئی اے، ایس ایچ او تھانہ کینٹ، آئی ٹی و فرانزک ٹیم اور دیگر تفتیشی ماہرین کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تفتیش شروع کردی ،ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی اور م ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،پولیس
کا کہنا ھے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں