توشہ خانہ کیس.2 رکنی بینچ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا 191

توشہ خانہ کیس.2 رکنی بینچ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج پھر ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے سزا معطلی اور مرکزی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں، عدالت نے رجسٹرار آفس کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
پہلی سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث اور سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں