Sardar Talat Mehmood Khan Secretary Labor Affairs 292

سردار طلعت محمود خان سیکرٹری لیبر آفیرز پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی کشمیر کرکٹ کلب گوجرانوالہ سے ملاقات کی.

ریاض رپورٹ(عالم خان مہمند سے )
سردار طلعت محمود خان نے کہا سپورٹس نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہے. کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے.کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے ۔ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ چست و چوبند رہیں اور غلط کاموں سے بچ سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں