Kotli Loharan Police 190

کوٹلی لوہاراں پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم کیلیے اغواء کیا گیا اڑھائی سالہ بچہ 12 گھنٹے کے قلیل عرصہ میں بازیاب

رپورٹ کوٹلی لوہاراں کامران سلہری

کوٹلی لوہاراں مغربی کے رہائشی علی حمزہ کے اڑھائی سالہ بیٹے اذان کو نا معلوم ملزمان نے اغواء کر کے بچے کی واپسی کے عوض 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا تھا.
نامعلوم ملزمان نے بچے کو اغواء کر کے گھر میں پرچی پھینکی تھی جس پر بچے سے متعلق رابطہ کرنے کیلیے سکائپ آئی ڈی درج تھی سکائپ آئی ڈی پر رابطہ کرنے پر ملزمان نے بچےکی واپسی کیلیے والد علی حمزہ سے 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا اور تاوان کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں بچے کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی تھی.
ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اڑھائی سالہ معصوم بچے کے اغواء کے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا اور ہر صورت بچے کی بحفاظت بازیابی کو ممکن بنانے کیلئے لئے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد، ڈی ایس پی صدر سرکل، ڈی ایس پی سی آئی اے، ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں، ، آئی ٹی اور سائبر کرائم ماہرین پر مشتمل متعدد ٹیمیں تشکیل دے دیں.
پولیس ٹیموں نے ڈی پی او سیالکوٹ کی سربراہی میں رات بھر کوشش جاری رکھی، بالآخر جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے صبح 5 بجے اڑھائی سالہ اذان کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا ہے.
پولیس کی بروقت کاروائی اور مؤثر حکمت عملی کی بدولت معصوم بچے کی بخفاظت واپسی پر پورے علاقے میں شادمانی کا عالم ہے اور علاقہ کے لوگ پولیس کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں.
ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ شہریوں اور بالحصوس بچوں کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس کو یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں