پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمنداور ضلع خیبرکے عوام کو معیاری اشیائےخوردونوش کی فراہمی کے لیے جدید موبائل لیبارٹری نے کام کا آغاز 235

پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمنداور ضلع خیبرکے عوام کو معیاری اشیائےخوردونوش کی فراہمی کے لیے جدید موبائل لیبارٹری نے کام کا آغاز

نمائندہ خصوصی(عدنان تابش تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمنداور ضلع خیبرکے عوام کو معیاری اشیائےخوردونوش کی فراہمی کے لیے جدید موبائل لیبارٹری نے کام کا آغاز کر دیا ہے موبائل لیبارٹری کے زریعے پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع میں دودھ، گوشت، بناسپتی گھی، خوردنی تیل، مصالحہ جات اور دیگر اشیاء خوردونوش کی معیار جانچیں جائے گی حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جن میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر عبدالستار شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زیشان محسود شامل تھے کمشنر آفس پشاور میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو اس حوالے سے بریفنگ دیں کمشنر پشاور ڈویژن کو بتایا گیا کہ جدید لیب کے ذریعے دس منٹ کے اندر اشیائے خوردونوش کا معیار چیک کیا جا سکے گا اور موقع پر رزلٹ کے بعد غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے موبائل لیب کے ذریعے سے خوردونوش کی چیکنگ کو زبردست انقلابی پیش رفت قرار دیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع میں چیکنگ شروع کرنے اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں