لودھراں میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے ایک مارچ کا انعقاد کیا گیا 248

لودھراں میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے ایک مارچ کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ : لودھراں

لودھراں میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے ایک مارچ کا انعقاد کیا گیا،جس میں پنجاب بھر سے بلوچوں نے حصہ لیا،جس میں سردار ریاض خان بلوچ ،سردار عمیر خان بلوچ ،فدا خان بلوچ ،کبیر خان بلوچ اور امین خان بلوچ اور دیگر نے حصہ لیا۔سردار ریاض خان بلوچ اور عمیر خان بلوچ کا کہنا تھا کہ باشعور قومیں اپنے ثقافتی ورثے کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہیں
بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے، بلوچ کلچر ڈے محبت، بھائی چارے اور یگانگت کا فروغ کا دن ہے۔بلوچوں نے سب سے زیادہ پاکستان بنانے میں قربانیاں دی ہیں۔اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے یا خاص کر انڈیا کی طرف سے کچھ شیطانی کی جاتی ہے تو سب سے پہلے بلوچ سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ باہر نکل آتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو اور رہتی دنیا تک یہ سبز ہلالی پرچم لہراتا رہے۔پاکستان زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں