فیروزوالہ:ریونیو عوامی خدمت کہچری میں عوام کے مسائل باآسانی حل ہورہے ہیں اسٹنٹ کمشنر شرہینہ جونیجو  203

فیروزوالہ:ریونیو عوامی خدمت کہچری میں عوام کے مسائل باآسانی حل ہورہے ہیں اسٹنٹ کمشنر شرہینہ جونیجو 

فیروزوالہ( ایچ ایم فیاض )

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ شیرینہ جونیجو  نے اپنے دفتر کے احاطہ میں ہر ماہ کی یکم تاریخ کو لگائی جانے والی عوامی خدمت کے تحت ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ریونیو افسران تحصیلدار رانا ارسال خاں،نائب تحصیلدار چوہدری محمد ارشد ورک،قانو گو رائے جاوید، اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج سروس میڈیم علمروس،پٹورای آغا کرامت،جمیل ساہی،جمیل اعوان،محمد اشفاق،فریاد گجر،شیخ شفیق، شوکت علی، ندیم بٹر، رجسٹری محرر علی حیدر،نائب محررمیاں شاہد،ریڈر ندیم شاہ ،پی اے مہر محمد آصف و دیگر عملے نے شرکت کی ریونیو عوامی خدمت کھلی کہچری میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی شہریوں کی جانب سے درستگی ریکارڈ،نقول فرد انتقال اجرا ودیگر ریونیو کے معاملات کے بارے میں مسائل پیش کئے گئے اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ شرینہ جونیجو نے موقعہ پر فوری حل کئے پاکستان پورٹل پر موصول ہونے والی سائیلن کی شکایات کو فوری حل کرنے کے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے عملے کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہداہت کی جس پر شہریوں نے اسٹنٹ کمشنر شیرینہ جونیجو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کے ایک ہی چھت تلے تمام ریونیو افسران و عملے کی عوام میں موجودگی کے احسن اقدام کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں