(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
تفصیلات کے مطابق تقریبا تین ہفتے پہلے تھانہ صدر کامونکی کی حدود سے اغوا ہونے والا بچہ تاحال بازیاب نہیں کروایا جا سکا تھانہ صدر کامونکی پولیس ٹال مٹول اور تفتیش سست روی کا شکار لواحقین متاثرہ خاندان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر کامونکی عارف خان سے متعدد دفعہ ملاقاتیں کیں اور اغواکاروں کی طرف سے آنے والی فون کال کا بھی بتایا مگر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی متاثرہ خاندان نے ایس ایچ او تھانہ صدر کامونکی عارف خان کی ناقص تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اس سلسلے میں لواحقین کا شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب اس افسوس ناک واقعے کا فوری نوٹس لے کر معصوم بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کروائیں کیوں کہ بچے کی جان کو شدید خطرہ ہے مگر کامونکی صدر پولیس کی نااہلی کھل کر سامنے آ رہی ہے.
243