PCR test for passengers coming to Pakistan from abroad has been abolished 381

بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے پالیسی میں نرمی

(سٹاف رپورٹ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے پالیسی پر نظرثانی کرتے مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے بورڈنگ سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ہے.
تاہم 12 سال سے زائد عمر کے غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لاگو رہےگی.
این سی او سی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے مکمل ویکسین شدہ ہونا لازمی ہو گا، 12 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی ویکسین سے استثنیٰ ہو گا.
نظر ثانی شدہ پالیسی کے مطابق 12 سے 18 سال تک کے افراد31 مارچ تک مکمل ویکسین کے بغیر پاکستان آ سکتے ہیں.
ڈی پورٹ اور زمینی راستے سے داخل غیر ویکسین شدہ افراد کا ریپڈ ٹیسٹ بارڈر پر کیا جائے گا جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کرنا ہو گا.
بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے این سی او سی کی پالیسی پر عملدرآمد 24 فروری سے ہو گا.
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کوگھر میں قرنطینہ کرنا ہوگا، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے پالیسی پر عملدرآمد 24 فروری سے ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں