Repid PCR Test has been abolished 213

متحدہ عرب امارات میں داخلے کےلیے پاکستان، انڈیا،بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والوں پر Repid PCR Test کی شرط ختم کر دی گئی

دبئی نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ محمد آصف خان، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے ٹریول ایجنٹوں اور ایئر لائنز کو بھیجے گئے ایک تازہ ترین سرکلر میں بتایا گیا ہے کے آج 22 فروری سے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے سفر کرنے والوں کو ریپڈ پی سی آر کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ تا ہم مسافروں کو سفر کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ درکار ہے۔ دبئی پہنچنے پر انہیں پی سی آر ٹیسٹ سے بھی گزرنا ہوگا۔ مسافروں کو اپنے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک خود کو قرنطینہ میں رکھنا ہوگا۔ واضح رہے کہ اماراتی حکومت نے پہلے ہی کرونا کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے مطابق مساجد ، سوشل ایونٹس ، مالز اور ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلہ کم کرکے فل کیپسٹی میں کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں