صوابی۔ نمائندہ خصوصی (۔ظاہر گیلانی ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سابق ایئر چیف سہیل امان نے منصوبے کے حوالے سے پریس بریفنگ دی ۔
منصوبے میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر کام جاری ہے جس میں اسٹاف کے رہائش کا بھی بندوبست کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے بارویں تک سکول اور یتیم بچوں کیلئے ایجوکیشن کمپلیکس پر بھی کام جاری ہے جس میں 500 یتیم بچوں کو ہاسٹل کی سہولت بھی ہو گی ۔جلد ہی کیڈٹ کالج اور IT یونیورسٹی پر کام کا آغاز کیا جائے گا جو کہ ایک charity based یونیورسٹی ہوگی جس میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق سکلز کے کورسز پڑھائیں جایئں گے ۔
اس منصوبے میں سابق ایئر چیف سہیل امان اور انکی تنظیم ، KORT اور راشد میموریل ٹرسٹ و دیگر فلاحی اداروں کا کردار قابل ستائش ہے ۔