بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے بلکہ ایسی گھناؤنی سازش کر رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر نہ صرف ختم ہو جائے بلکہ وہ کشمیر کو ہڑپ کر لے۔صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری 200

بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے بلکہ ایسی گھناؤنی سازش کر رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر نہ صرف ختم ہو جائے بلکہ وہ کشمیر کو ہڑپ کر لے۔صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

لیکن ہم بھارت کی ان مکروہ سازشوں کو ناکام بنائیں گے اس میں نہ صرف پاکستان کے عوام بھی ہمارے ساتھ ہیں بلکہ پوری دنیا میں مقیم کشمیری بھی اس پر اپنی بھرپور آواز عالمی سطح پر بلند کریں گے۔ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں 24 فروری کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک تک کشمیر ریلی منعقد کی جا رہی ہے یہ ریلی تحریک آزادی کو عالمی سطح اجاگر کرنے کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہو گی جس سے مسئلہ کشمیر عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر ہو گا۔ ہم مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں سابق ناظم راجہ طارق محمود کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ ساجد و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اس اہم اور فیصلہ کن موڑ پر ہماری اب یہ زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی فورمز پر بے نقاب کر کے بھارت کے چہرے سے رنگین نقاب اتار کر اس کے مکروہ چہرے کو دنیاکے سامنے لائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جہاں پاکستانی عوام ہمارے ساتھ ہیں وہاں پر آزاد کشمیر، اندرون اور بیرون ملک کشمیریوں کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکی عوام کی آواز دنیا کے ایوانوں میں پہنچائیں۔ میں نے گزشتہ ماہ آزادی کے بیس کیمپ کی سیاسی قیادت کی آل پارٹیز کشمیر کانفرنس بلائی جس میں اہم فیصلہ جات کیے گئے جن کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 24 فروری کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک تک کشمیر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ لہذا میں عوام سے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کروں گا تاکہ ہم اس میں بھرپور انداز میں شرکت کر کے دنیا کو پیغام دے سکیں کے ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں اور اس کے ذریعہ دنیا اور عالمی میڈیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں